کچے کے علاقہ میں پولیس آپریشن، 16ڈاکو مارے گئے، 16مغوی بازیاب

گھوٹکی:سند ھ میں کچے کے علاقے گھوٹکی میں اغوا برائے تاوان کی وارداتوں کیخلاف پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے 16ڈاکوؤں کو ہلاک کر کے 16مغویوں کو بازیاب کر الیا۔

ڈی پی او اخترفاروق کے مطابق کچے میں کاروائی کے دوران 16 مغویوں کو  بازیاب کرایا گیا ہے جب کہ سندھ پنجاب چیک پوسٹ پر 66 افراد کو اغوا ہونے سے بچا لیا گیا۔

دوسری جانب کچے کے علاقے میں ڈاکوؤں سے نمٹنے کیلئے سندھ حکومت نے پاکستان آرڈیننس فیکٹری سے پولیس کیلئے جدید ہتھیار خریدنے کیلئے رجوع کیا ہے۔

ہتھیاروں میں ڈرون، بکتربند اور فائر پاور والے ہتھیار شامل ہونگے، اس کے علاوہ سندھ پولیس مشرقی یورپ کے ملک آرمینیا سے بھی جدید رائفلز  اور اندھیرے میں کارگرجدید دوربینوں اور کمانڈاینڈکنٹرول وہیکلز کی بھی خریداری کررہی ہے۔