پشاور سمیت خیبرپختونخوا میں پٹرول کی کوئی کمی نہیں، چیئرمین ٹینکرز ایسوسی ایشن 

پشاور:پشاور سمیت خیبر پختونخوا میں پٹرول کی کوئی کمی نہیں ہے،عوام شہر میں پھیلنے والی افواہوں سے پریشان نہ ہو۔

 ان خیالات کا اظہار  پی ایس او ٹینکرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین محمد ارشادنے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ شہر میں افواہیں پھیلائی جارہی ہیں کہ پٹرول پمپوں پر پٹرول دستیاب نہیں ہے تاہم ان افواہوں میں کوئی صداقت نہیں ہے،پٹرول وافر مقدار میں موجود ہے۔

انہوں نے کہا کہ پٹرول پمپوں پر لوگوں کارش ہے لیکن پٹرول وافر مقدار میں دستیاب ہے۔

ہمارے پاس مقدار میں پٹرول کا سٹاک موجود ہے مزید کنٹینرز بھی آرہے ہیں اسلئے پٹرول کی قلت کے حوالے سے افواہوں پرپریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔