واٹس ایپ نے تصاویر اور ویڈیوز کا شاندار فیچر متعارف کرا دیا

واٹس ایپ نے اب تصاویر، ویڈیوز اور کسی بھی قسم کے میڈیا کو فارورڈ کرنے کے ساتھ کیپشن کے فیچر کو ویب اور اینڈرائیڈ کے بعد آئی فون صارفین کے لیے بھی پیش کردیا۔

واٹس ایپ بیٹا انفو کی رپورٹ کے مطابق اس فیچر کے تحت آئی فون صارفین کسی بھی قسم کا میڈیا یعنی تصاویر، ویڈیوز ، گرافکس انٹرچینج فارمیٹ (GIF) اور ڈاکیومنٹس کو فارورڈ کرتے ہوئے 'کیپشن' بھی درج کرسکیں گے۔

اس سے قبل یہ فیچر ویب ورژن اور اینڈرائیڈ صارفین کے لیے متعارف کرایا گیا تھا جسے اب آئی فون استعمال کرنے والے صارفین کے لیے بھی پیش کردیا گیا ہے۔

اس فیچر کو پیش کیے جانے کے بعد اب اگر آپ کسی قسم کا میڈیا ایک چیٹ سے دوسری چیٹ میں بھیجنا چاہتے ہیں تو اس کے ساتھ 'کیپشن' لکھا جا سکے گا۔

اگر صارف چاہے تو لکھا ہوا کیپشن ڈیلیٹ کرکے دوبارہ نیا کیپشن بھی درج کرسکے گا۔