پنجاب فلم سینسر بورڈ کو تحلیل کر دیا گیا

لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب سید محسن رضا نقوی نے اہم فیصلہ کرتے ہوئے پنجاب فلم سینسر بورڈ کو تحلیل کردیا۔

 وزیراعلیٰ پنجاب کے حکم پر سیکرٹری اطلاعات و نشریات سلوت سعید نے نوٹیفکیشن جاری کیا ہے۔

پنجاب فلم سینسر بورڈ کی تحلیل سے چیئرمین چوہدری گل زمان سمیت بورڈ کی مجلس عاملہ کے تمام ممبران فارغ ہوگئے۔

فارغ ہونے والے ممبران میں آمنہ الفت، امہ عمارہ حکمت، عابدرشید، علی تنویر، ضیغم گوندل، جگن کاظم، فاطمہ احمد خان شامل ہیں۔