پاکستان کی پہلی فنکارہ عروج آفتاب گریمی شو میں پرفارم کریں گی

نیویارک: پاکستانی کی گریمی ایوارڈ یافتہ گلوکارہ عروج آفتاب گریمی ایوارڈ شو میں پرفارم کرکے ریکارڈ قائم کریں گی۔

عروج آفتاب، انوشکا شنکر کے مدمقامل گریمی کیلئے منتخب اپنے گانے ’ادھیڑو نہ‘ پر پرفارم کریں گی۔

گلوکارہ نے انسٹاگرام پر اپنے مداحوں کو خبر سے آگاہ کیا اور انہوں نے ایک پوسٹ شیئر کی جس میں ان کی پرفارمنس کی تفصیل موجود ہے۔

عروج آفتاب نے پوسٹ کے ساتھ کیپشن لکھا ’میں گریمی کیلئے منتخب اپنے گانے ’ادھیڑو نا‘ کو انوشکا شنکر کے ساتھ گریمی میں لائیو پرفارم کرنے کیلئے بے تاب ہوں‘۔

انہوں نے اپنے مداحوں سے درخواست کی کہ وہ ان کی لائیو پرفارمنس کو سنیں اور وہ پاکستانی وقت کے مطابق پانچ فروری کو رات ساڑھے بارہ بجے منعقد ہوگا۔

عروج آفتاب نے پچھلے برس گریمی ایوارڈ جیت کر ریکارڈ قائم کیا تھا اور وہ یہ ایوارڈ جیتنے والی پہلی پاکستانی تھیں۔