شادی میں شرکت کیلئے جانیوالی گاڑی حادثے کا شکار، 6افراد جاں بحق 

بہاولنگر:خوشیوں بھرا گھرانہ ماتم کدہ بن گیا شادی میں شرکت کے لیے جانے والے خاندان کی کارفرید کوٹ کے قریب افسوسناک حادثے کا شکار ہو گئی۔

بدقسمت خاندان کی کار بے قابو ہوکر درخت سے ٹکراگئی 6 افراد جاں بحق 2 زخمی ہوگئے: جاں بحق ہونے والوں میں 4 لڑکیاں اور 2 بچے شامل ہیں۔

 جاں بحق ہونے والوں کی شناخت امبرین، تسلیم، فیضاں، نوید، عبدالرحمن، عثمان کے ناموں سے ہوئی ہے۔

 ریسکیو ٹیموں نے زخمیوں اور لاشوں کو ہسپتال منتقل کر دیا جہاں زخمیوں کی طبی امداد دی جا رہی ہے۔