یوٹیوبرشام ادریس کا اپنی اہلیہ سے علیحد گی کا اعلان

پاکستانی نژاد کینیڈین سوشل میڈیا انفلوئنزر اور یوٹیوبر شام ادریس نے اپنی اہلیہ سحر المعروف فوگی سے علیحدگی کا اعلان کر دیا ہے۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر انسٹا اسٹوری اپ ڈیٹ کرتے ہوئے یوٹیوبر نے شادی کے 4 سال بعد اہلیہ سحر سے علیحدگی کی خبر شیئر کی ہے۔

انہیں نے علیحدگی کا اعلان کرتے ہوئے لکھا کہ میں اور فوگی کچھ وقت کے لئے ایک دوسرے سے علیحدگی اختیار کر رہے ہیں۔ 

یوٹیوبر نے نجی معاملات پر خاموشی اختیار کرتے ہوئے کہا ہے کہ براہ مہربانی مجھے فوگی اور ان کی بہن رابیل سمیت کسی بھی اہل خانہ کو مسئلہ میں شامل نہ کریں۔

انہوں نے مداحوں سے درخواست کی ہے کہ اس مشکل وقت میں ہماری پرائیویسی کا خیال رکھیں۔

واضح رہے کہ یوٹیوبر شام ادریس نے یوٹیوبر سحر المعروف فوگی سے 4 سال قبل شادی کی تھی ان کی 2 بیٹیاں بھی ہیں۔