بنی گالہ سے قتل کے ملزم کو لے جانے والی جھنگ پولیس پر فائرنگ، اہلکار شہید

 اسلام آ باد: نامعلوم ملزمان نے بنی گالہ آنے والی جھنگ پولیس کی ٹیم پر فائرنگ کرکے ایک اہلکار کو شہید کردیا۔

 تھانہ بنی گالہ کے علاقہ عمران خان چوک کے قریب ایک ملزم کی گرفتاری کے لیے آنے والی پنجاب پولیس کی ٹیم پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کردی نتیجے میں پنجاب پولیس کا کانسٹیبل اخلاق گولی لگنے سے شہید ہوگیا۔ 

مقام پولیس کے مطابق سٹیلائٹ ٹان جھنگ کی پولیس اقدام قتل کے ملزم طارق کی گرفتاری کے لیے یہاں آئی تھی، ملزم طارق کو گرفتار کر کے لے جایا جا رہا تھا کہ نامعلوم افراد کار سوار افراد نے فائرنگ کی اور فرار ہوگئے۔

 پولیس نے بتایا کہ شہید کانسٹیبل کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے پولی کلینک اسپتال منتقل کر دیا گیا اور واقعے کی تفتیش شروع کردی گئی ہے۔