215

خیبر پختونخوا میں خسرہ مہم کا آغاز

پشاور۔ خیبر پختو نخوا میں کمسن بچوں کو خسرے سے بچانے کے لئے صوبہ بھر میں مہم کاآغاز کیا جارہاہے جس کے لئے ایک جامع پلان کے تحت صوبائی اورضلعی سطح پر کمیٹیاں قا ئم کر دی گئی ہیں ٗصوبہ میں ڈسڑکٹ ہیلتھ آفیسر کی پیشہ ورانہ تربیت کے بعد دیگر عملہ کے لئے بھی تربیتی پروگرام وضع کئے جا رہے ہیں جبکہ یونین کونسل ٗتحصیل اور اضلاع کی سطح پر ٹیکنیکل فوکل پرسن اور پوائنٹ مقرر کئے گئے ہیں ۔

ڈائر یکٹر ای پی آئی ڈاکٹر اکرم شاہ نے بدھ کے روز ایمر جنسی آپریشن سنٹر خیبر پختو نخوا میں منعقدہ انسداد خسرہ کے حوالے سے گاوی ٗ یونیسیف ٗڈبلیو ایچ او اور وفاقی اداروں کے مشن کے اجلاس سے خطاب کے دوران کیااجلاس میں ای او سی کو آرڈی نیٹر عاطف رحمان ٗعالمی ادارہ اطفال (یونیسیف) ہیڈکوارٹرز نیویارک سے ہیلتھ اسپیشلسٹ ڈاکٹرعمران ٗنییشنل آفیسرعالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) ڈاکٹر عنا ئزہ ٗ ای پی آئی کے سابق ڈائر یکٹر ڈاکٹر حمید آفریدی ٗ ڈبلیو ایچ او کے ڈاکٹر عبدالناصر ٗ ڈائر یکٹر ای پی آئی ڈاکٹر تیمور شاہ ٗڈاکٹر اعجاز ٗ ڈاکٹر ریاض اور متعلقہ اداروں کے حکام نے شرکت کی۔

اس سے قبل کوآرڈنیٹر ای او سی عاطف رحمان نے مشن کے ارکان کا خیرمقدم کرتے ہوئے انہیں ایمرجنسی آپریشن سنٹر کی کارکردگی سے آگاہ کیا ڈائریکٹر ای پی آئی ڈاکٹر اکرم شاہ نے مشن کی جانب سے خسرے سے بچاؤ کے مہم میں تعاون کرنے پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ کمسن بچوں میں شر ح اموات کی ایک بڑی وجہ خسرے کی بیماری ہے اور کمسن بچوں کی اموات کے سدباب کے لئے ایک جامع حکمت عملی مرتب کی گئی ہے ۔