ایران میں گیس سلنڈر دھماکہ‘5 پاکستانی جاں بحق،5زخمی 

تہران،لاڑکانہ:ایران میں گیس سلنڈر پھٹنے کے باعث پانچ پاکستانی شہری جاں بحق ہوگئے جاں بحق ہونے والوں کا تعلق گڑھی خدا بخش بھٹو تھا۔

واقعے میں گڑھی خدا بخش کے گاؤں راضی پتافی کے رہائشی ایک ہی خاندان کے 5 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں، گیس سلنڈر ایران کے علاقے فلعہ گابری میں مقیم منیر پتافی کے گھر میں پھٹا، واقعے میں منیر پتافی کے 2 بیٹے اور 3 بھانجیاں جاں بحق ہوگئیں۔ 

جن میں 19 سالہ غلام رضا، 16 سالہ محرم علی، 6 سالہ بھٹائی، 3 سالہ ام فروا اور ایک سال کی شیریں شامل ہیں، جھلسنے والوں میں 4 عورتیں اور ایک مرد شامل ہے۔