کدو کے بیج کئی بیماریوں کےلیے مفید ثابت

کدو کے بیج کئی بیماریوں میں مفید ہیں، جن میں جوڑوں کا درد بھی شامل ہے، اس کے علاوہ یہ خون میں شوگر کو کنٹرول کرنے، دل اور دماغ کو صحت مند رکھنے میں مددگار ہے۔

کدو کے بیج میں اومیگا 6 فیٹی ایسڈز، وٹامن کے، فاسفورس، مینگنیز، میگنیشیم، آئرن، زنک، کاپر، وٹامن B2 اور پوٹاشیم جیسی معدنیات موجود ہوتی ہیں۔ ان خواص کی وجہ سے کدو کے بیجوں کو عام طور پر کھیر اور لڈو جیسے کئی میٹھے پکوانوں میں ڈال کر کھایا جاتا ہے۔

تاہم کدو کے بیج ذیابیطس کو کنٹرول کرنے اور دل کو صحت مند رکھنے میں بھی مددگار ہیں۔

جوڑوں کا درد

کدو کے بیج میں سوزش کش خصوصیات موجود ہوتی ہیں اس لیے اس کا استعمال آپ کو گٹھیا یعنی جوڑوں کے درد سے نجات دلانے میں مددگار ثابت ہو سکتا ہے، ایسی صورت میں کدو کے بیجوں کے تیل سے جوڑوں کی مالش کریں۔

بلڈ شوگر

کدو کے بیجوں میں کئی ایسے اینٹی آکسیڈنٹس ہوتے ہیں جو آپ کے جسم میں بلڈ پریشر کو کنٹرول کرنے میں مددگار ثابت ہوتے ہیں، ایسی صورت میں ذیابیطس کے مریض کدو کے بیج کو اپنے ناشتے میں شامل کر سکتے ہیں۔

دل کی صحت

کدو کے بیج میں بہت سارے اینٹی آکسیڈنٹ پائے جاتے ہیں، جیسا کہ صحت مند چکنائی اور فائبر وغیرہ، جو آپ کے دل کو صحت مند رکھتا ہے، دوسری جانب کدو کے بیجوں میں مونو سیچوریٹڈ فیٹی ایسڈز بھی پائے جاتے ہیں جو کہ جسم سے برے کولیسٹرول کو کم کرنے میں بھی بہت مؤثر ہیں۔

دماغ کی صحت

کدو کے بیج میں زنک کی بھی اچھی مقدار پائی جاتی ہے، جو دماغ کے لیے بہترین سمجھا جاتا ہے، اس لیے کدو کے بیج کھانے سے دماغی افعال بہتر ہوتے ہیں۔