ملک بھر میں عام انتخابات 8 اکتوبر کو ہوں گے،راناثناءاللہ

وفاقی حکومت نے قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے انتخابات کی تاریخ کا اعلان کردیا۔ 

تفٰصیلات کے مطابق گوجرانوالہ میں عدالت پیشی کے موقع پر وفاقی وزیرداخلہ راناثناءاللہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ ملک بھر میں عام انتخابات 8 اکتوبر کو ہوں گے۔ 

اپنے بیان میں انہوں نے عمران خان کو دی گئی مبینہ دھمکی پر بھی بات کی ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ کسی کو دھمکی نہیں دی۔ عمران خان کے سیاسی وجود کی بات کی ہے۔ میری بات کو غلط سمجھا گیا۔ 

انہوں نے کہا کہ عمران نیازی کے خلاف ضمانتوں کا جمعہ بازار لگا ہے، انہوں نے دہشت گردوں کو آنے کی دعوت دی، حالات خراب کئے۔ مریم نواز کبھی جتھہ لے کر عدالت پیش نہیں ہوئیں۔