ڈھول والا سحری کے وقت شادی کے جذبات جگا دیتا ہے، علیزے شاہ

پاکستان کی معروف اور خوبرو اداکارہ علیزے شاہ جو سوشل میڈیا پر کافی مشہور ہیں اور آئے روز نت نئے انداز میں تصاویر انسٹا گرام و دیگر پلیٹ فارم پر شیئر کرتی رہتی ہیں۔

اسی حوالے سے اداکارہ نے انسٹا گرام پر اپنی نئی تصاویر اپ لوڈ کی ہیں، جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ کافی خوش ہیں اور گھر پر کرسی پر بیٹھے ہوئے کافی سیریس انداز میں بھی بیٹھی ہوئی ہیں۔

اب نئی تصاویر میں انہوں نے مزاح کا استعمال کرتے ہوئے کیپشن لکھ کر سب کو اپنی طرف متوجہ کر لیا۔

معروف ڈرامے عہد وفا میں مرکزی کردار ادا کرنے والی اداکارہ نے انسٹا گرام پر لکھا کہ رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں جاگنا سحری کے لیے ہوتا ہے لیکن یہ ڈھول والا صبح سویرے ڈھول بجا کر شادی کے جذبات جگا کر چلا جاتا ہے۔

علیزے شاہ کی پوسٹ نے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد فوری طور پر دوستوں اور فالوورز کی جانب سے کافی توجہ حاصل کی۔