مریم کی پینٹنگ 2 سال سے نہیں بک رہی، عمران خان کی فوراً بک جاتی ہے

رابی پیرزادہ مختلف شخصیات کے پورٹریٹ اور فن پارے بناکر فروخت کرتی ہیں اور اس آمدنی سے غریبوں کی مدد کرتی رہتی ہیں۔

رابی پیرزادہ نے مسلم لیگ ن کی نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نواز کی پینٹنگ سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہوئے اظہار شکوہ کیا ۔

ٹوئٹر پیغام میں رابی پیرزادہ نے کہا کہ انہیں غریب گھرانوں کی مدد کرنے کیلئے پیسوں کی سخت ضرورت ہے، مریم نواز کی پینٹنگ اب بھی فروخت کے لئے دستیاب ہے۔

رابی نے مریم نواز کے پورٹریٹ کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھاکہ ’ دو سال سے مریم نواز شریف صاحبہ کی پینٹنگ کسی نے نہیں لی، عمران خان صاحب کا اسکیچ جب بناتی ہوں فروخت ہوجاتا ہے’۔

انہوں نے مزید کہا کہ’ مجھے ان پیسوں سے غریب گھرانوں کی مدد کرنی ہے،اگر کوئی دلچسپی رکھتا ہے تو رابطہ کرے’۔