90 روزمیں الیکشن نہیں ہوتے تو سب سے پہلے سینیٹ ٹوٹےگی،بابراعوان

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما بابر اعوان کا کہنا ہے کہ 90 دن میں الیکشن نہیں ہوتے تو سب سے پہلے سینیٹ آف پاکستان ٹوٹے گا۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی رہنما ڈاکٹر بابر اعوان نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سینیٹ آف پاکستان صوبائی اسمبلیوں سے بنتا ہے، اگر صوبائی الیکشن 90 دن  میں نا ہوئے تو سب سے پہلے سینیٹ آف پاکستان ٹوٹےگا۔

ملک میں پہلی دفعہ لوگ آٹے اور راشن کی لائن میں جاں بحق ہوئے، لیکن شریف خاندان اپنا تکبر پوری قوت سے استعمال کر رہا ہے، اسحاق ڈار کی پالیسیوں نے ملک کو تباہ کردیا اور لوگوں کو آتے کی لائنوں میں کھڑا کروادیا۔

الیکشن کمیشن نے جو فراڈ کیا وہ سب کے سامنے ہے، آئی جی پنجاب خود انسانی حقوق کی پامالی میں ملوث ہے ان کی رپورٹ کیسے مان لیں، کل کوئی اور آئی جی رپورٹ دے گا تو کیا الیکشن نہیں ہونگے۔

ماہر قانون نے کہا کہ ضیا الحق کے حادثے کے وقت آئین معطل تھا، مشرف کے دور میں بھی بینظیر کی شہادت کے وقت ایمرجنسی تھی، ان حالات کو آج کے حالات سے مماثلت نہیں دی جاسکتی ہم آئین معطل کرنےوالوں کو دیکھ لیں گے ۔

پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا کہ پاکستان کے وکلا نے فیصلہ کیا ہے ہم آئین کی بالادستی کے لئے جدوجہدکریں گے۔ نواز شریف قوم کوبتائے جن محلات میں وہ رہتے ہیں اس کی رسیدکہاں ہے، ان اپارٹمنٹ کی منی ٹریل دکھا دو ،این آر او لیے بغیر پاکستان کی عدالتوں میں پیش ہوکر دکھا دو اگر اس وقت آئین توڑ دیا گیا،ہاؤس آف فیڈریشن کو توڑ دیا گیا تو کیا نواز شریف تمہارے پاس اتنی قابلیت ہے کہ آئین دوبارہ بنا سکوں،یہ ہارا ہوا لشکر جو مرضی کر لے الیکشن ضرور ہوگا،لندن میں رہنے والا زمان پارک میں رہنے والے عمران خان کو بزدل اور خودکو بہادر کہتا ہے۔

پی ٹی آئی رہنما ڈاکٹر بابر اعوان نے مزید کہا کہ پاکستان میں 1997 کا ایکشن ری پلے اس وقت ن لیگ کر رہی ہے،ایک طرف عدالت نے توہین عدالت کا نوٹس نہیں کیا،عدالت کے خلاف الزامات لگائے جارہے ہیں،دوسری طرف آل شریف کی منی لانڈرنگ کا تکبر ہے،امید ہے پاکستان کے لوگ اور وکلا سب آئین کی بالا دستی کے لیے کھڑے ہیں،اس وقت جو جنگ جاری ہے اسے جیتنے کے لیے نواز شریف سارے حربے استعمال کرے گا،اس وقت پاکستان کے دو مفرور لندن میں ہے ایک مفرور نے پاکستان کے لوگ مارے ہیں اسکا ٹرائل ہونا باقی ہے ،دوسرے مفرور کے بھائی نے پاکستان میں آٹے کی تقسیم کے دوران لوگ مارے ہیں ،کہتے تھے اسحاق ڈار آئے گا تو ڈالر نیچے آجائے گا،جو آٹا تقسیم کیا جارہا ہے وہ انسانی صحت کے لیے بھی مفید نہیں ہے ۔

پی ٹی آئی رہنما ڈاکٹر بابر اعوان نے کہا کہ پنجاب فوڈ باسکٹ تھی ایشیا کی لیکن اب یہاں بھی لوگ مر رہے ہیں،یہ عوام کے لیے خوفناک نتیجہ نکلا ہے،مہنگائی بے روزگاری کی شکل میں پیڈ کونٹینٹ والے لوگ کہہ رہے ہیں کہ 90 روز میں الیکشن کہاں لکھا ہے،مجیب الرحمٰن کہتا تھا 300 نشستوں میں سے 191 سیٹس میری ہیں ہم نے اسکی اکثریت نہیں مانی سیاسی انجینئرنگ کے ذریعے اسکی اکثریت ختم کی،اسکا نتیجہ سب کے سامنے ہے،تحریک انصاف کی حکومت آئی تو آرٹیکل 6 کے ملزمان کو کٹہرے میں لایا جائے گا،یہ کہتے ہیں ضیاء الحق اور بی بی کی شہادت ہوئی اس وقت الیکشن ملتوی ہوا تھا،کیا اس وقت آئین تھا،مشرف دور میں ایمرجنسی تھی لیکن اس وقت تو آئین موجودہے اگر اب کوئی آئین کو معطل کرتا ہے اسکو ہم اور قوم دیکھ رہی ہے۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہاکہ اسرائیل سےتجارت شروع ہوگی ہے یہ کس کا فیصلہ ہے،یہ وزرات خارجہ کا فیصلہ ہے یا بند کمروں کا فیصلہ ہے،اسرائیل کے ساتھ تجارت فلسطین اور قائد اعظم کے مقصد سے غداری ہے،اسکی وضاحت وہ مولوی کرے جو کہتا تھا کہ عمران خان یہودی ایجنٹ ہے اگر تجارت نہیں ہوئی تو ان لوگوں کو گرفتار کیا جائے،جو کہتے ہیں کہ اسرائیل کنٹینر گیا ہے ان لوگوں کو بھی گرفتار کیا جائے،جو وفد اسرائیل گیا تھا وکلا نے فیصلہ کیا ہے آئین کی پاسداری کریں گے،قانون اور آئین کا ساتھ دیں گے فرائی پین اور استری والے بھی کہہ رہے ہیں سرکاری وکیلوں کا کنونشن کریں گے،مفرور سزایافتہ نواز شریف عدلیہ سے سوال کرتا ہے کہ مجھے بتاؤ اتنے ججز ہوں نہ ہوں عدالت اسکا نوٹس نہ لے۔