ٹائرپنکچر لگانے والےکو 8کروڑ 13 لاکھ روپے ٹیکس کا نوٹس

سرگودھا میں فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے ٹائرپنکچر لگانے والےکو 8کروڑ 13 لاکھ روپے ٹیکس کا نوٹس بھجوادیا۔

شہری فضل شاہ کے مطابق میری نہ تو جائیداد ہے اور نہ ہی کوئی بینک اکاؤنٹ ہے۔

ایف بی آر کے مطابق 2016 سے 2022  تک فضل شاہ کے ٹیکس گوشوارے جمع ہوتے رہے، ممکن ہے فضل شاہ کے شناختی کارڈ کا غلط استعمال ہو رہا ہو۔

ایف بی آر کا کہنا ہےکہ اس حوالے سے تحقیقات کی جارہی ہیں۔