چودھری پرویزالہیٰ کے ق لیگ میں راستے بند ہیں،چودھری شافع

چودھری شافع حسین نے کہا ہے کہ چودھری پرویز الٰہی کے لئے بہتر ہے کہ وہ اپنی الگ سیاسی جماعت بنا لیں، اگر پرویز الہی بطور فیملی آنا چاہتے ہیں تو ہم ویلکم کہیں گے۔

تفصیلات کے  مطابق چودھری شافع حسین نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج جناح ہاؤس آئے اور بڑی حیرانگی ہوئی کہ انہوں نے کوئی بھی چیز سلامت نہیں چھوڑی،جو لوگ اس میں ملوث تھے انہیں سزا دینی چاہیئے، آرمی تنصیبات اور شہدا کے مجسمے جلانے والوں کا لنک پی ٹی آئی سے نکلتا ہے، افواج پاکستان کی وجہ سے ہی ہم آج یہاں کھڑے ہوئے ہیں۔ سوشل میڈیا میں بھی ان کا پازیٹو امیج دکھائیں۔

 چودھری شافع حسین نے مزید کہا کہ چودھری پرویز الٰہی کے لئے بہتر ہے کہ وہ اپنی الگ سیاسی جماعت بنا لیں، اگر پرویز الہی بطور فیملی آنا چاہتے ہیں تو ہم ویلکم کہیں گے، جو انسان حقیقی آزادی کی دن رات بات کرتا ہے اسے کہنا چاہتا ہوں کہ آزادی تو ہمیں 1947 میں ہی مل گئی تھی۔