واٹس ایپ نے 'تصاویر' کیلئے 2 حیرت انگیز فیچرز پیش کردیے

واٹس ایپ نے اپنے صارفین کی آسانی کے لیے مزید دو فیچرز پیش کردیے جس سے کئی افراد کی مشکل آسان ہوجائے گی۔

واٹس ایپ بیٹا انفو کی رپورٹ کے مطابق پیغام رسانی کی ایپلی کیشن واٹس ایپ کی جانب سے ڈیسک ٹاپ ورژن استعمال کرنے والی صارفین کے لیے 'کراپ ٹول' متعارف کرایا گیا ہے جس کے تحت اب بھیجی جانے والی تصاویر کو کراپ کیا جاسکے گا۔

یہ سہولت پہلے اینڈرائیڈ اور آئی او ایس صارفین کو میسر تھی تاہم اب اسے ویب کے ورژن کے لیے بھی پیش کردیا گیا ہے۔

اس حوالے سے واٹس ایپ بیٹا انفو نے اسکرین شاٹ بھی جاری کیا ہے جس سے یہ فیچر سمجھنے میں مزید آسانی ہوگی۔

فوٹو: واٹس ایپ بیٹا انفو

استعمال کا طریقہ:

جب صارف کوئی بھی تصویر کسی چیٹ میں بھیجنے کے لیے سلیکٹ کرے گا تو اس کے پاس تصویر میں دکھائے گئے آپشنز نظر آئیں گے، ان ہی میں سے ایک آپشن کراپ کا بھی ہوگا۔

صارف اپنی مرضی کے مطابق تصویر میں ایڈیٹنگ کرکے بھیج سکے گا۔

دوسرا فیچر

واٹس ایپ نے اینڈرائیڈ اور آئی او ایس کے صارفین کے لیے 'ایچ ڈی فوٹوز' کا فیچر متعارف کرادیا ہے۔

اس فیچر کے تحت صارفین کے واٹس ایپ پر بھیجی اور موصول کی جانے والی تصاویر کی کوالٹی مزید بہتر ہوجائے گی۔

استعمال کا طریقہ:

فوٹو: واٹس ایپ بیٹا انفو

اینڈرائیڈ اور آئی او ایس کا اپ ڈیٹڈ ورژن انسٹال کرنے کے بعد صارفین اس سہولت سے مستفید ہوسکیں گے۔

تصویر بھیجتے ہوئے فوٹو کوالٹی کا آپشن آئے گا جس میں آپ ایچ ڈی کا انتخاب کریں گے۔

اس کے بعد کوئی بھی بھیجی جانے والی تصویر کی کوالٹی بہترین یعنی ایچ ڈی ہوگی۔