1458

پورٹل سسٹم فعال بنا کر شکا یا ت سیل ختم کر نیکا فیصلہ 

پشاور۔خیبر پختو نخوا کے سر کا ری محکمو ں اور ادا رو ں کی کا ر کر دگی بہتر بنا نے کے لئے چیف سیکرٹری دفتر میں قا ئم کئے گئے پر فا رمنس مینجمنٹ اینڈ ریفا ر مز یو نٹ کے تحت کا م کر نے وا لے آن لا ئن کے پی سٹیزن پورٹل سسٹم کو مزید مستحکم اور فعا ل بنا یا جا رہا ہے اس نظا م کے ذریعے عا م لو گو ں کی شکا یا ت کے سلسلے میں چیف سیکرٹری تک رسا ئی کی افا دیت کے با عث وفا قی حکو مت بھی قو می سطح پر یہ نظا م متعا رف کرا نے کا ارا دہ رکھتی ہے خیبر پختو نخوا میں صو با ئی ،ضلعی حکو متو ں اور دیگر سر کا ری ٗ نیم سر کا ری ادا رو ں اور دفا تر میں قا ئم شکا یا ت سیل عنقریب ختم کر دئیے جا ئیں گے اور ان کی جگہ چیف سیکر ٹری آفس کا پبلک کمپلینٹ سیل ہر طر ح کی عوا می شکا یا ت وصو ل کر کے مقررہ وقت میں ان کا ازا لہ کر ے گا۔

سر کا ری محکمو ں کی کا ر کر دگی اب شخصی نگرا نی کے بجا ئے الیکٹرا نک سسٹم سے جا نچی جا رہی ہے جہا ں کسی محکمے یا دفتر خصو صاً خد ما تی ادا رو ں کے لئے کسی قسم کی کو تا ئی یا نا اہلی کی کو ئی گنجا ئش مو جود نہیں ۔محکمو ں اور ادا رو ں کے صو با ئی اور ضلعی سر برا ہو ں کو ایک سا ل میں دو یا تین با ر خا ص طورپر ان 24فرا ئض کی انجا م دہی کا سرٹیفکیٹ چیف سیکر ٹری کو پیش کر نا ہو گاجو ان کے ذمے لگا ئے گئے ہیں ۔