رجنی کانت نے نئی فلم کیلئے حیران کُن معاوضہ وصول کرلیا

بھارتی  لیجنڈ اداکار رجنی کانت کے نئی فلم کیلئے 280کروڑ روپے معاوضہ لینے کا انکشاف ہوا ہے جس سے وہ بھارت کے سب  سے مہنگے اداکار بن گئے ہیں 

بھارت کے سب سے مہنگے جو اداکار ہیں وہ ایک فلم کے لیے 250 کروڑ سے زیادہ فیس لیتے ہیں۔

22 دسمبر کو فلم ”ڈنکی“، 12 نومبر کو سلمان خان کی ”ٹائیگر 3“ اور الو ارجن کی ”پشپا 2“ اگلے سال سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

لیکن ان تینوں فلموں کے بیچ ناظرین کو لوکیش کنگ راج کی اگلی فلم ”تھلائوار 171“ (Thalaivar 171) کا بے صبری سے انتظار ہے، کیونکہ اس میں بھارتکے سب سے بڑے اداکار جلوہ گر ہوں گے۔

ساؤتھ کے لیجنڈ اداکار رجنی کانت اور بالی ووڈ کے امیتابھ بچن ”تھلائور 171“ کا حصہ ہیں۔

فلم کو لے کر لوگ کافی پرجوش ہیں اور خبروں میں اس کے کافی چرچے بھی ہیں، خاص کر فلم کے لیے رجنی کانت کی فیس نے سب کو حیران کر دیا ہے۔

کی رپورٹ کے مطابق، رجنی کانت ”تھلائور 171“ کے لیے 260 سے 280 کروڑ روپے وصول کر رہے ہیں۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ میکرز نے رجنی کانت کو ایک مخصوص جگہ پر فلم ڈسٹریبیوشنرائٹس کی پیشکش بھی کی تھی، لیکن سپر اسٹار نے اس پیشکش کو ٹھکرا دیا تھا۔

اگر یہ بات درست ہے تو رجنی کانت نہ صرف بھارت بلکہ ایشیا میں سب سے زیادہ معاوضہ لینے والے اداکار ہیں۔

رجنی کانت کی ”تھلائور 171“ سن پکچرز کی طرف سے تیار کی جا رہی ہے، جس کے پروڈیوسر کلانیتی مارن ہیں، جو پیشے سے ایک کاروباری ہیں۔

رجنی کانت کی پچھلی فلم ”جیلر“ سال 2023 کی سب سے کامیاب فلموں میں سے ایک ہے، جو سال 2018 کے بعد ان کی پہلی کامیاب فلم ہے۔