جنوبی کوریا کی 24 سالہ گلوکارہ کی پراسرار موت

سیول: جنوبی کوریا کی نامور گلوکارہ لم نے ہی 24 برس کی عمر میں انتقال کرگئیں۔ 

گلوکارہ کی موت کا سبب ابھی سامنے نہیں آیا ہے اور ان کی ایجنسی اور خاندان کی طرف سے کوئی باضابطہ بیان بھی میڈیا کو نہیں دیا گیا۔

نے ہی کی ناگہانی موت نے ان کے مداحوں کو افسردہ کردیا اور وہ ان کے انسٹاگرام پوسٹ کے کمنٹ سیکشن میں افسوس کا اظہار کررہے ہیں۔

گلوکارہ نے اپنی آخری انسٹاگرام پوسٹ پر اپنی کچھ تصاویر شیئر کی تھی جس میں ریل کے سفر کی ویڈیو بھی تھی۔

واضح رہے کہ نے ہی نے اپنے گلوکاری کے کیریئر کا آغاز 2019 سے کیا تھا اور وہ چار سالہ کیریئر میں 15 گانے ریکارڈ کراچکی تھیں۔