177

خیبر پختونخوا میں کانگو کے بعد خسرہ وبائی شکل اختیار کر گیا

پشاور۔محکمہ صحت خیبر پختونخوا نے پشاور سمیت صوبے کے 4اضلاع کو خسرہ کے حوالے سے ہائی رسک قراردیدیا گیا ڈینگی ٗ کانگو وائرس کے بعد خسرہ وبائی شکل اختیار کر رہاہے جبکہ 21 اضلاع کونارمل اضلاع قرار دیا گیا ہے پشاور ، مردان ، نوشہرہ ، اور ڈی آئی خان کو ہائی رسک اضلاع میں شامل کیا گیا ہے ۔

صوبائی دارلحکومت پشاور میں اب تک خسرہ کے 3502، مردان میں 2574، نوشہرہ میں 1382، ڈی آئی خان میں 1281کیسز رپورٹ ہو ئے ہیں ۔ بٹگرام لوئر دیر ، ملااکنڈ ، چارسدہ ، کوہاٹ ، کرک ، بنوں ، شانگلہ ، صوابی ، ایبٹ آباد ، دیر اپر ، سوات ، بونیر ، لکی مروت ، مانسہرہ ، ہری پور ، کوہستان ، طور غر ، ٹانک ، ہنگو ، چترال میں بھی کیسز رونماء ہو ئے ہیں ۔