145

قومی کرکٹ ٹیم کا ڈیمز فنڈ کیلیے 32 لاکھ روپے دینے کا اعلان

لاہور: قومی کرکٹ ٹیم نے ڈیمز فنڈ کیلیے 32 لاکھ روپے دینے کا اعلان کیا ہے۔

قذافی اسٹیڈیم میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کپتان سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ ایشیا کپ کی تیاری کیلیے تربیتی کیمپ میں شریک منتخب اسکواڈ کے 16 کرکٹرز نے ڈیمز کی تعمیر کیلیے 2،2 لاکھ روپے دینے کا اعلان کیا ہے۔

سرفراز احمد نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے جب سے فنڈز کیلیے اپیل کی ہے دنیا بھر سے پاکستانی اپنا حصہ ڈال رہے ہیں، اس منصوبے کی تکمیل سے ہماری آنے والی نسلیں فائدہ اٹھائیں گی، اس کیلیے ملک کے ہر شہری کو اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔