259

پشاور میں محرم سے قبل اشتہاریوں کیخلاف کریک ڈاؤن 

پشاور۔کیپٹل سٹی پولیس نے محرم الحرام سے قبل سرچ اینڈ سٹرائیک اور ٹارگٹڈ آپریشنز میں تیزی لاتے ہوئے سنگین مقدمات میں مطلوب اشتہاری مجرموں،منشیات فروشوں اور قماربازوں سمیت دیگر جرائم میں ملوث 130 افرادکو گرفتار کر لیا ۔

گرفتار افراد کے قبضے سے 2کلاشنکوف،28 پستول ،2 کالا کوف،1 بندوق، 2 رائفل ، مختلف بور کے سینکڑوں کارتوس، 26 کلو چرس اور475 گرام آئس بر آ مد کرکے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کر دی گئی سی سی پی او قاضی جمیل الرحمان کی خصوصی ہدایت پر ایس ایس پی آپریشنز جاوید اقبال کی نگرانی میں محرم الحرام سے قبل پشاور شہر میں امن و امان کی صورتحال کر برقرار رکھنے کی خاطر شہربھر میں سرچ اینڈ ٹارگٹڈ آپریشنز میں مزید تیزی لاتے ہوئے مطلوب اشتہاری مجرموں سمیت جرائم میں ملوث 130 افرادکو گرفتار کر لیا۔

گرفتار افراد کے قبضے سے 2کلاشنکوف،28 پستول ،2 کالا کوف،1 بندوق، 2 رائفل ، مختلف بور کے سینکڑوں کارتوس، 26 کلو گرام چرس ،475 گرام آئس ،18 بوتل شراب ٗ آلات قمار بازی او ر دیگر سامان برآمد کرکے مقدمات درج کرلئے۔