ڈالر کی قیمت میں کمی کا سلسلہ جاری انٹربینک میں ڈالر 281 روپے پر ٹریڈ کر رہا ہے

مسلسل کمی کے بعد نئے ہفتے کے آغاز پر انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں کمی دیکھنے میں آئی ہے۔

کاروباری ہفتے کے پہلے روز کاروبار کے آغاز پر انٹربینک میں امریکی کرنسی کی قدر میں 39 پیسے کمی ہوئی ہے، جس کے بعد انٹربینک میں ڈالر 281 روپے پر ٹریڈ کر رہا ہے۔

واضح رہے کہ کرنسی مارکیٹ سے وابستہ لوگوں نے آئندہ کچھ عرصے میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں نمایاں کمی کی پیش گوئی کی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری روز انٹربینک میں ڈالر 281 روپے 40 پیسے پر بند ہوا تھا۔