ملک کے مختلف شہروں میں روٹی کی قیمت میں بار پھراضافہ ریکارڈ

ملک کے مختلف شہروں میں سادہ روٹی اور نان کی قیمتوں میں ایک بار اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق روٹی اور نان 15 روپے کے اضافے سے 25 اور 40 روپے تک میں فروخت کیا جا رہا ہے۔

یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ تمام اشیائے خوردو نوش کی قیمتوں میں 30 سے 45 فیصد تک اضافہ ریکارڈ کیا گیاہے ، جبکہ دالیں ، مرغی اور انڈوں کی قیمت نے ہر گزشتہ تمام ریکارڈ ہی توڑ ڈالے ہیں ۔

سردی کی شدت میں شدید اضافے کے باعث مرغی کے مرنے سے کاروباری افراد کو بھاری نقصان اٹھانا پڑرہا ہے اور مرغی کی شارٹیج کے پیش نظر قیمتوں میں بھاری اضافہ بھی دیکھنے کو مل رہاہے ۔