583

ضابطہ کی خلاف ورزی پر شوکت علی ٗ شوکت یوسفزئی طلب

پشاور۔الیکشن کمیشن نے ایم این اے شو کت علی ٗ ایم پی اے شوکت یوسفزئی اور حلقہ پی کے 78 کے امیدوار کو الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر یکم اکتوبر کو صبح دس بجے طلب کر لیا ہے ٗالیکشن کمیشن نے 25 ستمبر کو جلسے سے مزکورہ مقررین کے خطاب کا نوٹس لیتے ہوئے انہیں طلب کیا ہے ۔

واضح رہے کہ پی کے 78 میں ضمنی انتخابات ہو رہے ہیں الیکشن کمیشن نے وزراء اور اراکین پارلیمنٹ کے ضمنی انتخابی حلقے کی حدودمیں جلسے اور تر قیاتی سکیموں کے اعلانات پر پابندی عائد کر رکھی ہے ۔