455

کیلیفورنیا میں 24 قیراط سونے سے بنی آئسکریم مقبول

بچے ہوں یا بڑے آئسکریم ایسی چیز ہے جو ہر ایک کو ہی پسند ہوتی ہے، جس کے لیے کسی بھی موسم کی قید نہیں اور اب تو آئسکریم کے اتنے فلیورز دستیاب ہیں کہ بعض اوقات کسی ایک کا انتخاب کرنا مشکل ہو جاتا ہے۔

ایسے میں 24 قیراط سونے سے سجی آئسکریم نے سب کی توجہ اپنی جانب کھینچ لی ہے۔

امریکی ریاست کیلیفورنیا کے شہر اناہم میں آئسکریم فروخت کرنے والی دکان اسنو پولس نے گولڈ آئسکریم متعارف کروائی ہے جس کی سجاوٹ مکمل طور پر 24 قیراط سونے سے کی گئی ہے۔

یہاں تک کہ آئسکریم کون کے بسکٹ پر بھی 24 قیراط گولڈ کا ڈسٹ اسپرے کیا جاتا ہے جب کہ کریم پر بھی گولڈ اسپرے سے سجائی جاتی ہے۔

گولڈ آئسکریم گزشتہ ماہ 23 فروری سے متعارف کروائی گئی ہے، جس کی تصاویر اب سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں۔

گولڈ آئسکریم کی قیمت 14.95 ڈالرز یعنی تقریباً  1600 پاکستانی روپے ہے ۔