353

ریما کی شوہر کیساتھ ناراضگی کی من گھڑت خبریں

اداکارہ ریما کے بارے میں خبریں آرہی تھیں کہ ان کے شوہر کے ساتھ اختلافات یا ناراضی ہے جس کے باعث وہ پاکستان میں مقیم ہیں۔

درحقیقت اداکارہ ریما  اپنی ذاتی اور پروفیشنل مصروفیات کے باعث پاکستان میں ہیں۔ اداکارہ ریما نے حال ہی میں تین بڑے ملٹی نیشنل برانڈ پیپسی کولا، آئی سی آئی پینٹ اور لکس کے ساتھ کمرشل کے معاہدے کیے ہیں جن میں سے دو کمرشلز مکمل ہوچکے ہیں اور تیسرا کمرشل بھی جلد ہی مکمل ہونے جارہا ہے۔ ریما کے بارے میں ایسی تمام خبروں نے اس وقت دم توڑ دیا جب انہوں نے شوہر کے ساتھ تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کیں۔