621

میرا نے آخرکارپاکستان چھوڑنے کی وجہ بتا دی

لاہورچند روزقبل اداکارہ میرا نے پاکستان چھوڑنے کا فیصلہ کیا تھا جس کی اصل وجہ اب انہوں نے خود ہی بتا دی۔

 اداکارہ میرا کا کہنا تھا کہ شوہرنوید کے ساتھ امریکا جا کرپرسکون زندگی گزارنا چاہتی ہوں، میرے بارے میں جیسی باتیں کی جاتی ہیں اوراسکینڈلزبنائے جاتے ہیں ان سے دل برداشتہ ہو کرہمیشہ کیلئے پاکستان چھوڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔
میرا کا کہنا تھا کہ وہ پاکستان کی سفیرہیں اوراپنے وطن کو کبھی نہیں بھولیں گی۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ پاکستان آتی رہوں گی اور اپنی خدمات پیش کرتی رہوں گی، کچھ پروجیکٹس سائن کئے تھے جن کی شوٹنگ کیلئے پاکستان جلد آؤں گی۔ اداکارہ کا مزید کہنا تھا کہ ٹویٹرکا استعمال اچھے سے سیکھ لیا ہے، اپنے فینز سے ٹویٹر کے زریعے رابطہ رکھوں گی۔