524

خیبر پختونخوا حکو مت کا عید کی چھٹیوں کا اعلان

پشاور۔خیبرپختونخوا حکومت نے بھی صوبے میں عید الفطر کے لئے چار تعطیلات کا اعلان کردیا ہے۔ اس سلسلے میں بدھ کے روز محکمہ انتظا میہ کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیہ کے مطابق صوبے کے تمام سرکاری و نیم سرکاری دفاتر بشمول ماتحت سرکاری دفاتر عید کی تعطیلات کے سلسلے میں جمعہ 15جون سے پیر 18جون تک بند رہیں گے۔

تاہم منگل 19جون کو حسب معمول دفاتر کھلے رہیں گے اورصوبائی حکومت نے اساتذہ سمیت تمام سرکاری ملازمین کو منگل 19جون کو اپنی حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے ۔