481

ائر لائنز کا ایک ماہ میں تیسری بار کرایوں میں اضافہ

پشاور۔قومی اور نجی ائیر لائنز نے ایک ماہ میں تیسری بار کرایوں میں اضافہ کردیا ہے اندرون اور بیرون ملک فضائی سفر کرنے والے مسافرمہنگے ترین کرایوں پرعیداپنوں کے ساتھ منائینگے پشاور سے کراچی قومی ائیرلائن سمیت نجی ائیر لائنز نے کرایوں میں 500روپے سے 3ہزار روپے کااضافہ ہوا ہے پشاور سے دبئی ٗ پشاورسے امارات ٗ پشاورسے جدہ کے اکانومی کلاسز بزنس کلاس کے کرایوں میں اضافہ کیا گیا ہے۔

پی آئی اے کے علاوہ سیرین ائیر لائن ٗ ائیر بلیو ٗشاہین ائیر لائن ٗ قطر ایر ویز نے کرایوں میں اضافہ کیا ہے عید کے گزرنے کے دو ہفتے بعد کرایوں میں دوبارہ کمی کی جائیگی عید الفطرکی آمد کے باعث بیرون ممالک باالخصوص خلیجی ممالک میں رہائش پذیر شہری وطن واپس آ رہے ہیں جبکہ رمضان المبارک میں عمرہ سیزن میں بھی اضافہ ہواتھا ۔