302

سادہ لوح عوام کولوٹنے والاافغان شہری گرفتار

پشاور۔قومی احتساب بیوروخیبرپختونخوانے افغان شہری اور مانسہرہ کے رہائشی گلاجان کوگرفتار کرلیا،ملزم نے موٹربارگین اورپراپرٹی کاروبارکی مدمیں سادہ لوح عوام سے لاکھوں روپے غبن کئے ہیں تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخوا نیب نے ملزم گلاجان کیخلاف متعددشکایات موصول ہونے کے بعدتحقیقات کاآغازکردیاتاہم تحقیقات کے دوران معلوم ہواکہ ملزم نے اپنے ساتھی اکبرخان جوکہ پہلے ہی گرفتارکیاجاچکاہے کی۔

ملی بھگت سے سادہ لوح عوام کی اصغرموٹرز اینڈ پراپرٹی ڈیلرمیں سرمایہ کاری کیلئے حوصلہ افزائی کرتے ہوئے وعدہ کیاکہ ان کی سرمایہ کاری پرانہیں حدسے زیادہ منافع دینے کی یقین دہانی کرائی لیکن حقیقت میں ملزمان کاایساکوئی کاروبارنہیں تھااورملزمان نے سادہ لوح عوام کی خون پسینے کی کمائی خردبردکی ملزمان کی جسمانی ریمانڈحاصل کرنے کیلئے جلدانہیں احتساب عدالت کے سامنے پیش کیاجائیگا۔