240

ہیلتھ پروفیشنل الاؤنس کا دائرہ کار اضلاع تک بڑھا دیا گیا

پشاور۔خیبر پختونخوا حکومت نے میڈیکل ٹیچنگ انسٹی ٹیویشنز کے ملازمین کیلئے متعارف کردہ ہیلتھ پروفیشنل الاؤنس کا دائرہ دیگر اضلاع کے ہسپتالوں تک بھی بڑھا دیا ہے محکمہ صحت کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق سیدو میڈیکل کالج سوات اور گجو خان میڈیکل کالج صوابی کے فیکلٹی سٹاف اور ڈاکٹروں کو بھی ایچ پی اے کے تحت ماہانہ اضافی رقم فراہم کی جائے گی قبل ازیں ایچ پی اے ایل آر ایچ سمیت صوبے کے چار بڑے ہسپتالوں کے عمل کو فراہم کیا جا رہا تھا ۔