بریکنگ نیوز
Home / شوبز / شیوسینا کی ماہرہ کی فلم “رئیس” کی اسکریننگ پرتقسیم کاروں کو دھمکی

شیوسینا کی ماہرہ کی فلم “رئیس” کی اسکریننگ پرتقسیم کاروں کو دھمکی


ممبئی۔ ہندوانتہا پسند جماعت شیوسینا نے ایک بارپھرغنڈہ گردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پاکستانی فنکارماہرہ خان کی نئی ریلیز ہونے والی فلم “رئیس” کی اسکریننگ پر فلم کے تقسیم کاروں کو دھمکی دے ڈالی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق  ہندوانتہا پسند جماعت شیوسینا نے ایک بارپھرنئی ریلیز ہونے والی شاہ رخ اورپاکستانی اداکارہ ماہرہ خان کی فلم “رئیس” کی پروموشن میں دراڑیں ڈالنا شروع کردی ہیں۔ شیو سینا کی جانب سے فلم کی اسکریننگ پر تقسیم کاروں کو شدید دھمکی دی گئی ہے۔

فلموں کے بڑے تقسیم کاراکشے راٹھی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپرکہا کہ انہیں شیوسینا کے چھتیس گڑھ ونگ کی جانب سے ایسے خط موصول ہوئے ہیں جن میں فلم “رئیس” کی اسکریننگ پر سخت دھمکی دی گئی ہے۔