بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / خیبر پختونخوا حکومت کا ایم ٹی آئی ہسپتالوں کو مزید فنڈز دینے سے انکار

خیبر پختونخوا حکومت کا ایم ٹی آئی ہسپتالوں کو مزید فنڈز دینے سے انکار

صوبائیحکومت نے صوبے کے ایم ٹی آئی ہسپتالوں کو مزید فنڈز دینے سے معذرت کرتے ہوئے محکمہ خزانہ کو آئندہ ششماہی سے رقم کی فراہمی سے روک دیا ہے جبکہ ایم ٹی آئی ہسپتالوں کی انتظامیہ کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنے وسائل سے ہسپتال کے جملہ امور چلائیں ذرائع کے مطابق ایم ٹی آئی ایکٹ کے تحت ہسپتالوں کو خود مختاری دی گئی ہے جس کے لئے حکومت نے انہیں ون ٹائم گرانٹ فراہم کی تھی ایکٹ کے تحت ایم ٹی آئی ہسپتال اپنے ذرائع سے آمدن حاصل کرینگے جس کیلئے ہسپتالوں میں ڈاکٹروں کی نجی پریکٹس کے آغاز سمیت مختلف تشخیصی ٹیسٹوں کے نرخوں میں اضافہ کیا گیا ۔