بریکنگ نیوز
Home / کھیل / ون ڈے سیریز؛ گرین شرٹس نئے عزم کے ساتھ جمعہ کو میدان میں اتریں گے

ون ڈے سیریز؛ گرین شرٹس نئے عزم کے ساتھ جمعہ کو میدان میں اتریں گے

برسبین۔  پاکستان کرکٹ ٹیم جمعہ کو آسٹریلیا کے خلاف ون ڈے سیریز کے پہلے میچ میں نئے عزم کے ساتھ میدان میں اترے گی۔

ٹیم نے آج برسبین میں بھرپور پریکٹس کی، جسمانی ورزشوں کے بعد بیٹنگ، بولنگ اور فیلڈنگ سیشنز ہوئے جبکہ کیچز کی خامی پر قابو پانے کیلئے بھی پریکٹس کروائی گئی، محمد رضوان گلوز پہنے وکٹوں کے پیچھے چوکس نظر آئے۔ قومی ٹیم گزشتہ شکستوں کو بھلا کر نئے فارمیٹ میں نئی تاریخ رقم کرنے کیلئے تیار ہے۔

پاکستان ٹیم محمد عرفان اور سرفراز احمد کی خدمات سے محروم ہو چکی ہے، محمد حفیظ کی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے، عمر اکمل 2 سال بعد دوبارہ کھیل رہے ہیںِ اور انہوں نے ٹور میچ میں برق رفتار ففٹی سے اپنی فارم ثابت کر دی ہے۔ پاکستان کے ممکنہ اسکواڈ میں اظہر علی (کپتان)، شرجیل خان، محمد حفیظ، بابر اعظم، شعیب ملک، عمر اکمل، محمد رضوان، عماد وسیم/محمد نواز، محمد عامر/جنید خان، وہاب ریاض اور حسن علی شامل ہیں۔