بریکنگ نیوز
Home / شوبز / کترینہ نے رنبیرکے ساتھ ’’جگا جاسوس‘‘ کی پروموشن سے صاف انکار کردیا

کترینہ نے رنبیرکے ساتھ ’’جگا جاسوس‘‘ کی پروموشن سے صاف انکار کردیا

ممبئی۔ بالی ووڈ میں کترینہ اور رنبیر  کے درمیان گہری دوستی کے چرچے سے کون واقف نہیں تھا لیکن پھروقت نے پلٹا کھایا اور دونوں کے درمیان شدید اختلافات کے باعث علیحدگی ہوگئی تاہم اب اداکارہ نے رنبیر کپورکے ساتھ نئی آنے والی فلم جگا جاسوس کی پروموشن کے لیے بھی صاف منع کردیا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ میں باربی ڈول کے نام سے مشہوراداکارہ کترینہ کیف اوررنبیر کے درمیان علیحدگی کیا ہوئی توانہیں اپنی نئی آنے والی فلم “جگا جاسوس” میں بھی دلچسپی ختم ہوگئی تھی لیکن ہدایتکارکی محنت اورکوششوں کے بعد فلم تومکمل ہوگئی لیکن اب ایک بڑا مسئلہ ان کے سامنے کھڑا ہوگیا ہے۔