بریکنگ نیوز
Home / انٹرنیشنل / یورپ میں شدید سردی اور برفباری کے باعث65افراد ہلاک

یورپ میں شدید سردی اور برفباری کے باعث65افراد ہلاک

روم ۔یورپ کے کئی ممالک میں شدید سردی اور برفباری کے باعث65افراد ہلاک ہوگئے ، بوسنیا میں درجہ حرارت منفی27 درجے تک گر گیا، دریا اور آبشاریں جم گئیں،اٹلی، جرمنی اور امریکا میں بھی برف جم کر برسی۔منفی درجہ حرارت، خون جما دینے والی ٹھنڈ، موسم کی شدت زندگی کی سہولیات سے محروم بے گھر اور تارکین وطن افراد کے لیے عذاب بن گئی۔غیر ملکی میڈیا کے مطابقیورپی ملک پولینڈ میں شدید سردی کے باعث جہاں پارہ منفی 7ہے مزید 2افراد ہلاک ہوگئے جس کے بعد یورپی ممالک میں سردی کے باعث مرنے والوں کی تعداد 65ہوگئی ہے ۔سائیبریا میں پارہ منفی بارہ ہے جہاں 6افراد ہلاک ہوئے ہیں۔متاثرہ علاقوں میں سکول بند کردیئے گئے ہیں۔

بوسنیا میں درجہ حرارت منفی27 درجے تک گر گیا، دریا اور آبشاریں جم گئیں۔اٹلی، جرمنی اور امریکا میں بھی برف جم کر برسی۔منفی درجہ حرارت، خون جما دینے والی ٹھنڈ، موسم کی شدت زندگی کی سہولیات سے محروم بے گھر اور تارکین وطن افراد کے لیے عذاب بن گئی۔یورپی ممالک کے پناہ گزین کیمپوں میں مقیم افراد پانچ روز سے شدید برف باری میں کیمپوں یا شیلٹرز میں زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔بوسنیا میں دریا اور آبشار برف کے ہوگئے، جھیلوں اور دریاوں میں جمی برف انسانوں کے ساتھ پرندوں کو بھی متاثر کر رہی ہے۔جرمنی میں برفباری نے سڑکیں چھپا دیں اور حد نگاہ کم ہونے پر متعدد پروازوں کو تاخیر کا شکار کردیا، رواں ہفتے بارشوں کے ساتھ شدید برفباری کا امکان ہے۔اٹلی میں بھی غیرمعمولی برفباری کے بعد راستوں کو صاف کرنے کا کام جاری ہے۔امریکی ریاست کیلیفورنیا میں طوفانی بارشوں سے سیلابی کیفیت ہے اور مغربی ریاستوں میں برف نے ہر شے کو ڈھک دیا،درجنوں گاڑیاں راستوں میں پھنس گئیں۔برفباری سے ہونے والی پریشانیاں اپنی جگہ لیکن برفانی ریچھ کے لیے تو یہ ایک نعمت ہے، امریکا کے برفانی ریچھ نے برفباری کو خوب انجوائے کررہے ہیں۔