بریکنگ نیوز
Home / شوبز / بالی ووڈ کا سب سے زیادہ “فوٹوجینک” اداکارمیں ہی ہوں، شا ہ رخ خان

بالی ووڈ کا سب سے زیادہ “فوٹوجینک” اداکارمیں ہی ہوں، شا ہ رخ خان

ممبئی۔ بالی ووڈ کے کنگ شا ہ رخ خان اداکارہ میں خوب ماہر ہیں ہی لیکن وہ موج مستی اور تصویریں بنوانے میں کبھی بھی پیچھے نہیں ہٹتے اوراب انہوں نے خود کوبی ٹاؤن کا سب سے زیادہ “فوٹوجینک فیس” قراردے دیا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ اداکارشا ہ رخ خان انڈسٹری میں فوٹوگرافرزکے پسندیدہ اداکارہیں جومختلف اندازمیں انہیں تصویریں لینے میں خوب مدد کرتے ہیں جب کہ وہ اپنی تصویروں میں طرح طرح کے تاثرات ڈال کرمزید بہترین کردیتے ہیں۔

ایک تقریب کے دوران اداکارسے جب بالی ووڈ کے سب سے زیادہ “فوٹوجینک” اداکارکے حوالے سے پوچھا گیا توان کا کہنا تھا کہ ان کے خیال میں سب سے زیادہ “فوٹوجینک” وہ خود ہی ہیں۔ فوٹوجینک وہ ہوتا ہے جوویسے توبہت سادہ لگتا ہے لیکن اپنی تصویروں میں وہ خوب سے خوب تر نظر آتا ہے اور وہ میں ہوں۔ اداکارنے بھارت کے ایک معروف فوٹوگرافر “ڈبو رتنانی” کا ذکرکرتے ہوئے کہا کہ وہ میری تصویروں کو مزید بہتر بناتے ہیں لیکن ویسے تمام ہی لوگ تصویروں میں اوراصل زندگی میں بھی خوبصورت ہوتے ہیں۔