بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / آرمی چیف سے چینی سفیر کی ملاقات ،سی پیک سمیت خطے کی سکیورٹی صورت حال پر تبادلہ خیال

آرمی چیف سے چینی سفیر کی ملاقات ،سی پیک سمیت خطے کی سکیورٹی صورت حال پر تبادلہ خیال


اسلام آباد۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے چینی سفیر سن وی ڈونگ نے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور خطے کی سکیورٹی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق جمعہ کے ر وز آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے چین کے سفیر سن وی ڈونگ نے ملاقات کی جس میں سی پیک اور خطے کی سکیورٹی سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر بات چیت کی گئی۔ اس موقع پر چینی سفیر نے دہشت گردی کے خلاف پاک فوج کی کوششوں کو سراہا اور پاک چین راہداری منصوبے پر سکیورٹی سے متعلق چین نے اطمینان کا اظہار کیا۔