بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / مخصوص لوگ راحیل شریف کو متنازع بنانا چاہتے ہیں، صدر الدین ہاشوانی

مخصوص لوگ راحیل شریف کو متنازع بنانا چاہتے ہیں، صدر الدین ہاشوانی

اسلام آباد۔ہاشو گروپ کے چیئرمین صدر الدین ہاشوانی نے کہا ہے کہ مخصوص لابی جنرل راحیل کو متنازع بنانے کیلئے کوشاں ہے جنرل راحیل شریف غیر معمولی صلاحیتوں کے حامل شخص ہیں۔انہوں نے دہشت گردی کے خلاف مسلم افواج کے سربراہی کے معاملے پر جنرل راحیل شریف کیخلاف گھٹیا مہم چلانے کی مذمت کی ہے۔ صدر الدین ہاشوانی کا کہنا تھا کہ جنرل راحیل شریف غیر معمولی صلاحیتوں کے حامل شخص ہیں۔ آپریشن ضرب عضب کے ذریعے پاکستان سے دہشت گردی کے خاتمے میں جنرل راحیل شریف کاکردار لائق تحسین ہے۔

اہل پاکستان کیلئے یہ لمحہ قابل فخر ہے کہ ساری دنیا پاک فوج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کے ساتھ جنرل راحیل شریف کی پاکستان کی سلامتی کے لئے کمٹمنٹ پرکوئی دو آرا نہیں،تاہم ایک مخصوص لابی جنرل راحیل شریف کی شخصیت کو متنازع بنانے کیلئے کوشاں ہے اور ایک مفروضے کو بنیاد بنا کر ان کیخلاف مہم چلائی جارہی ہے۔انہوں نے کہاکہ جنرل راحیل شریف کو اسلامی اتحادی افواج کے ایڈوائزر بننے کی پیش کش اس امر کا بھی ثبوت ہے کہ پاکستان سفارتی تنہائی کا شکار نہیں بلکہ 39اسلامی ممالک پاک فوج جو پاکستان کی سلامتی اور بقا کی ضامن ہے کے سابق سربراہ سے مشاورتی خدمات کی طلب گار ہے۔

جو پاکستان کیلئے قابل صد اعزاز کی بات ہے۔صدر الدین ہاشوانی نے کہاکہ اسلامی اتحاد افواج کو جنرل(ر)راحیل شریف کے بڑے عسکری تجربے اور دہشت گردی کیخلاف ان کی طویل خدمات سے ضرور استفادہ کرنا چاہیے، یہ اعزاز پاکستان کی نیک نامی اور وقار میں اضافہ کرے گی۔