بریکنگ نیوز
Home / بزنس / سی پیک سے سرمایہ کاری کو فروغ ملے گا، ورلڈ بینک

سی پیک سے سرمایہ کاری کو فروغ ملے گا، ورلڈ بینک

کراچی۔ ورلڈ بینک نے کہا ہے کہ پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے سے پاکستان میں سرمایہ کاری کو فروغ ملے گا، ٹرانسپورٹیشن کی رکاوٹیں دور ہوں گی جبکہ بجلی کی قلت کا بھی خاتمہ ہوگا۔

ورلڈ بینک کی گلوبل اکنامک پراسپیکٹس رپورٹ کے مطابق پاکستان میں انفرااسٹرکچر منصوبوں سے زراعت اورآب پاشی سمیت توانائی اور ٹرانسپورٹ سیکٹر کو بھرپور فائدہ پہنچے گا، سی پیک منصوبہ وسط مدت میں ہی پاکستان میں سرمایہ کے فروغ کا سبب بنے گا۔

ورلڈ بینک کے مطابق چین نے پشاور تا کراچی ریلوے لائن کی تعمیر کے لیے 5.5ارب ڈالر کی فراہمی کی یقین دہانی کرائی ہے، یہ منصوبہ عوام اور کارگو کے لیے اہم ٹرانزٹ کوریڈور ثابت ہوگا، اسی طرح ایشیائی انفرااسٹرکچر انویسٹمنٹ بینک نے بھی ایم فور موٹروے کی تعمیر کے لیے 10کروڑ ڈالر کی فنانسنگ جاری کردی ہے۔ ورلڈ بینک کے مطابق یہ پروجیکٹ بھی سی پیک منصوبے میں اہمیت کا حامل ہے، سی پیک منصوبوں کے لیے دی جانے والی ساورن گارنٹی کی وجہ سے پاکستان میں وسط مدت کے لیے فسکل خدشات میں اضافہ ہوگا، سال 2018میں ہونے والے عام انتخابات کی وجہ سے مالیاتی خسارے میں بھی اضافے کا خدشہ ہے۔