بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / آصف زرداری سے پیپلزپارٹی خیبرپختونخوا کے رہنماؤں کی ملاقات

آصف زرداری سے پیپلزپارٹی خیبرپختونخوا کے رہنماؤں کی ملاقات

کراچی ۔پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرین کے صدر آصف علی زرداری سے جمعہ کو بلاول ہاؤس میں پیپلز پارٹی خیبر پختونخوا کے رہنماں سابق وفاقی وزیر نجم الدین خان ،سابق صوبائی وزیر ظاہر شاہ اور طورو نے ملاقات کی ۔ ملاقات میں سیاسی صورتحال ،صوبائی امور اور دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات میں اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ کے پی کے میں پارٹی کو مذیدمنظم بنایا جائے گا اور پارٹی کی جانب سے جلد صوبے میں عوامی رابطہ مہم شروع کی جائے گی ۔

پارٹی کی مرکزی قیادت صوبے کے مختلف اضلاع کا دورہ کرکے وہاں عوامی اجتماعات سے خطاب کرے گی ۔دریں اثنا کہ اس ملاقات میں آصف علی زرداری نے خیبر پختونخوا سے تعلق رکھنے والے مرحوم پارٹی رہنما اور سابق اسپیکر کے پی اسمبلی عبدالاکبر خان کے اہل خانہ کو ٹیلی فون کیا اورعبدالاکبر خانکے انتقال پر ان سے تعزیت کا اظہار کیا ۔