بریکنگ نیوز
Home / انٹرنیشنل / امریکا میں صدارتی انتخاب کے موقع پر ایف بی آئی کے اقدامات کی تحقیقات شروع

امریکا میں صدارتی انتخاب کے موقع پر ایف بی آئی کے اقدامات کی تحقیقات شروع

واشنگٹن ۔امریکا میں صدارتی انتخاب کے موقع پر ایف بی آئی کے اقدامات کی تحقیقات شروع کردی گئی، جبکہ ڈونلڈ ٹرمپ نے ہیلری کلنٹن کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔امریکی میڈیا کے مطابق وائٹ ہاؤ س کے ترجمان نے بریفنگ کے دوران ایف بی آئی کے ڈائریکٹر کے خلاف تحقیقات کے آغاز کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ جیمز کومے کے ہیلری کلنٹن کی ای میلز سے متعلق کانگریس کو خط اور دیگر اقدامات کی تحقیقات جاری ہے۔

دوران تحقیقات صورتحال واضح ہوجائے گی۔ امریکی انٹیلی جنس ادارے ایف بی آئی اور محکمہ انصاف کو ہلیری کلنٹن کے ذاتی ای میل سرور کے حوالے سے سوالات کا سامنا ہے۔دوسری جانب نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اقتدار سنبھالنے سے صرف ایک ہفتہ قبل ہی مختلف موضوعات پر ٹوئیٹس کر رہے ہیں۔

گزشتہ روز ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی ایک ٹویئٹ میں کہا کہ ہلیری کلنٹن کے لوگ کس بات پر شکایت کررہے ہیں۔ ان معلومات کی بنیاد پر انہیں ہلیری کلنٹن کو انتخاب لڑنے کی اجازت نہیں دینی چاہیے تھی۔ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ وہ ہلیری کے ساتھ بہت اچھے تھے۔