بریکنگ نیوز
Home / کھیل / نیوزی لینڈ نے بنگلا دیش کو ویلنگٹن ٹیسٹ میں شکست دیدی

نیوزی لینڈ نے بنگلا دیش کو ویلنگٹن ٹیسٹ میں شکست دیدی

ویلنگٹن۔ نیوزی لینڈ نے ویلنگٹن ٹیسٹ میں بنگلا دیش کو سات وکٹ سے شکست دے کر سیریز میں برتری حاصل کر لی۔

بنگلا دیش نے نیوزی لینڈ کے خلاف بیسن زیررو ویلنگٹن میں کھیلے گئے ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں بڑا اسکور بنانے کے باوجود شکست کا بدترین ریکارڈ اپنے نام کیا، میزبان ٹیم نے میچ کے آخری روز 217 رنز کا ہدف 3 وکٹیں گنوا کر حاصل کر لیا، کین ولیمسن نے ناقابل شکست 104 اور روس ٹیلر نے 60 رنز بنائے۔

قبل ازیں بنگلا دیش کی دوسری اننگز کا صرف 160 رنز پر اختتام ہو گیا، پہلی اننگز 8 وکٹ 595 رنز پر ڈیکلیئر کرنے والی مہمان ٹیم کی بیٹنگ دوسری باری میں ریت کی دیوار ثابت ہوئی، صابر رحمان نے 50 رنز بنائے، کپتان مشفیق الرحیم 13 رنز پرریٹائر ہرٹ ہوئے، پہلی اننگز میں سنچری بنانے والے ٹام لیتھم کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔