بریکنگ نیوز
Home / شوبز / دبنگ خان نے کمٹمنٹ کرلیا توکرلیا

دبنگ خان نے کمٹمنٹ کرلیا توکرلیا


ممبئی۔ بالی ووڈ اداکارسلمان خان اپنی فلموں کو کامیاب بنانے کے لیے ان تھک محنت کرتے ہیں اوربہترین اداکاری کے لیے وہ دن رات ایک کر دیتے ہیں لیکن اس بار وہ فلم ’’ٹیوب لائٹ‘‘ کی شوٹنگ کے دوران شدید زخمی ہوگئے لیکن وہ اپنے کام سے پیچھے نہ ہٹے اور شوٹنگ جاری رکھی اور اس طرح ہی اپنی کہی ہوئی بات کہ ’’سلمان خان نے ایک بار کمٹمنٹ کرلیا توکرلیا‘‘ کو سچ کردکھایا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ کے دبنگ سلمان خان باکس آفس پر کامیاب فلمیں دینے کے حوالے خاصے مشہورہیں لیکن اداکارسلمان خان اپنی نئی آنے والی فلم ’’ٹیوب لائٹ‘‘ کی شوٹنگ کے دوران زخمی ہوگئے اوران کی ٹانگ پرخاصی چوٹ آئی، چوٹ لگنے کے بعد اداکارصحیح طورپرچل بھی نہیں پارہے تھے لیکن فلم کی بے حد فکرکے باعث انہوں نے شوٹنگ جاری رکھنے کا فیصلہ کیا جب کہ اداکار ’’ٹیوب لائٹ‘‘ کی شوٹنگ کے دوران درد کودورکرنے کے لیے مختلف قسم کی دوائیاں بھی لیتے رہے لیکن انہوں نے آرام کرنے کوترجیح نہ دی۔