بریکنگ نیوز
Home / انٹرنیشنل / نائجیرین فضائیہ کے حملے میں 100 شہری ہلاک، 200 سے زائد زخمی

نائجیرین فضائیہ کے حملے میں 100 شہری ہلاک، 200 سے زائد زخمی

ابوجا۔ نائجیرین فضائیہ کی جانب سے ملک کے شمال مشرقی علاقے میں سول آباد پر کئے جانے والے حملے میں ہلاکتوں کی تعداد 100 سے تجاوز کر گئی جبکہ 200 سے زائد افراد زخمی ہیں۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق نائجیریا کی فوج کے ملک نے شمال مشرقی علاقے رن میں غلطی سے حملہ کیا جس میں ابتدائی طور پر 52 عام شہری ہلاک جبکہ 200 سے زائد زخمی ہوئے۔
ہلاک ہونے والوں میں امدادی اداروں کے کارکن بھی شامل ہیں۔ حملے میں زخمی ہونے والوں کو طبی امداد کے لئے مختلف اسپتالوں میں منتقل کیا جہاں دوران علاج مزید 50 سے زائد شہری  ہلاک ہو گئے جبکہ درجنوں افراد کی حالت تشویشناک ہونے کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔