بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / سپریم کورٹ میں وزیراعظم کی تلاشی پاکستان کی جیت ہے، عمران خان

سپریم کورٹ میں وزیراعظم کی تلاشی پاکستان کی جیت ہے، عمران خان

 اسلام آباد۔ پاکستان تحریک انصاف کے چیر مین عمران خان کا کہنا ہے کہ  نواز شریف کی جو تلاشی سپریم کورٹ میں شروع ہوئی ہے یہ پاکستان کی جیت ہے۔

سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے چیرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا تھا کہ نواز شریف کی جو تلاشی سپریم کورٹ میں شروع ہوئی ہے یہ پاکستان کی جیت ہے، حسین نواز نے 52 کروڑ نوازشریف کو تحفے میں دیے۔

ہمارے ملک میں باپ بچوں کو پیسہ بھیجتا ہے لیکن یہاں بیٹا باپ کو پیسے اور تحائف دے رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ جعلی دستاویزات میں سعد رفیق کا بڑا تجربہ ہے، آج پتہ چلا ہے کہ سیل ڈیڈ فروری میں سائن کی گئی اور اسٹیمپ پیپر ایک مہینے بعد مارچ میں خریدا گیا۔