بریکنگ نیوز
Home / شوبز / سلمان خان موذی مرض ایڈزکا شکار ہیں ۔ ۔ ۔ ؟

سلمان خان موذی مرض ایڈزکا شکار ہیں ۔ ۔ ۔ ؟

ممبئی۔ بالی ووڈ اسٹار سلمان خان کے مشہور رئیلٹی شو ’’بگ باس‘‘ سیزن 10 سے باہر کیے گئے پنڈت سوامی اوم نے سلو میاں پر موذی مرض ایڈز میں مبتلا ہونے کا دعوی کردیا۔

بالی ووڈ اسٹار سلمان خان مشہور رئیلٹی شو ’’بگ باس‘‘ سیزن 10 کے میزبان ہیں اور اپنے پروگرام سے اوچھی حرکتوں کی وجہ سے بھارتی پنڈت سوامی اوم کو باہر کردیا تھا جس کے بعد پنڈت نے سلو میاں پر ہندو ثقافت کے سخت ناقد ہونے کا الزام عائد کیا تھا لیکن اب بھارتی پنڈت نے سلو میاں کی زندگی سے متعلق بڑا دعوی کردیا ہے۔